Who is Mark Zuckerberg?
مارک زکربرگ (پیدائش 1984) موجودہ دور کے وہ انسان ہیں جن کی زندگی بھی فیس بک کی طرح ہے، جہاں لوگ ان کی کامیابیوں کو لائک کرتے ہیں مگر ان کی مشکلات کو سمجھ نہیں پاتے۔ نیویارک میں ایک ڈینٹسٹ اور سائیکاٹرسٹ کے ہاں پیدا ہونے والا یہ بچہ بچپن سے ہی ایک جینئس تھا۔
یہ دنیا کے واحد انسان ہیں جنہیں ان کی والدہ خود کہتی تھیں کہ بیٹا پڑھائی چھوڑو اور فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر دھیان دو۔ 23 سال کی عمر میں دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی بننے کا اعزاز بھی انہی کے پاس ہے۔
The Early Genius: Synapse Media Player
مارک زکربرگ کا دماغ بچپن سے ہی الگ چلتا تھا۔ جب بچے ویڈیو گیمز کھیلتے تھے، مارک ان گیمز کی کوڈنگ کر رہے ہوتے تھے۔ ہائی اسکول کے دوران انہوں نے ایک سافٹ ویئر بنایا جس کا نام Synapse Media Player تھا۔
یہ ایسا پلیئر تھا جو صارف کی پسند کو خود بخود بھانپ لیتا تھا۔ بل گیٹس (مائیکروسافٹ) نے اس وقت کہا تھا کہ یہ سب سے بہترین ایجاد ہے۔ مائیکروسافٹ نے اسے خریدنے کی کوشش کی لیکن مارک نے انکار کر دیا اور اسے مفت میں انٹرنیٹ پر ڈال دیا۔
The Cost of Dating & Focus (ڈیٹنگ اور فوکس)
ہاورڈ یونیورسٹی کے دنوں میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ مارک کے دوستوں نے زبردستی انہیں ایک ڈیٹ پر بھیجا۔ وہاں لڑکی نے ان سے فیشن اور کلبز کی باتیں کیں، جبکہ مارک کا ذہن کوڈنگ میں اٹکا ہوا تھا۔ مارک نے وہیں بیٹھے بیٹھے "ڈیٹنگ کی قیمت" کا حساب لگایا۔
انہوں نے سوچا کہ جتنا وقت اور پیسہ میں اس ڈیٹ پر ضائع کر رہا ہوں، اگر وہی وقت میں کسی پروڈکٹ (فیس بک) پر لگاؤں جو ابھی ایجاد نہیں ہوئی، تو وہ زیادہ قیمتی ہے۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ "کُڑی سیٹ ہو نہ ہو، کیریئر سیٹ ہونا چاہیے۔"
The FaceMash Incident (فیس میش کا واقعہ)
یونیورسٹی کے دنوں میں ایک بار مارک کا دل ٹوٹا تو انہوں نے غصے میں آ کر "FaceMash" نامی ویب سائٹ بنا ڈالی۔ انہوں نے ہاورڈ کا ڈیٹا بیس ہیک کیا اور طلباء کی تصاویر ویب سائٹ پر ڈال دیں۔ یہ سائٹ اتنی وائرل ہوئی کہ ہاورڈ کا سرور کریش کر گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں سزا دی، لیکن مارک نے کہا: "آپ کو مجھے سزا نہیں دینی چاہیے بلکہ شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ میں نے آپ کے کمزور سیکیورٹی سسٹم کی نشاندہی کی۔"
The Birth of Facebook
فیس میش کے تجربے سے مارک نے سیکھا کہ لوگ دوسروں کی زندگیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے سوچا کیوں نہ ایسا پلیٹ فارم بنایا جائے جہاں لوگ اپنی مرضی سے اپنی تصاویر اور اسٹیٹس شیئر کریں۔ فروری 2004 میں انہوں نے اپنے ڈورم روم سے "The Facebook" لانچ کیا۔ یہ اتنا مقبول ہوا کہ پہلے یہ صرف ہاورڈ تک محدود تھا، پھر امریکہ، اور پھر پوری دنیا میں پھیل گیا۔
Unique Hiring Style: The Tequila Test
مارک زکربرگ اپنی کمپنی میں صرف انتہائی فوکسڈ (Focused) لوگوں کو بھرتی کرتے تھے۔ ان کا انٹرویو لینے کا طریقہ بہت عجیب تھا۔ وہ امیدوار کو ایک کمرے میں بٹھاتے جہاں بہت اونچی آواز میں میوزک چل رہا ہوتا اور لوگ ناچ رہے ہوتے۔
شرط یہ ہوتی تھی کہ امیدوار کو کوڈنگ کرنی ہے اور ہر 10 منٹ بعد یا کوڈنگ میں غلطی پر "ٹکیلا شاٹ" (شراب) پینا ہے۔ مارک کا ماننا تھا کہ جو انسان اتنے شور اور نشے کی حالت میں بھی اپنا فوکس برقرار رکھ سکتا ہے، وہی فیس بک کے قابل ہے۔
Privacy is Power (پرائیویسی ہی طاقت ہے)
مارک زکربرگ کہتے ہیں کہ "پرائیویسی میں بہت طاقت ہے۔" جب تک لوگوں کو آپ کے اگلے قدم کا پتہ نہیں ہوتا، وہ آپ کو ناکام نہیں کر سکتے۔ ان کی پرائیویسی کا عالم یہ ہے کہ انہوں نے اپنا گھر خریدا اور پھر اس کے آس پاس کے چاروں گھر بھی منہ مانگی قیمت پر خرید لیے تاکہ کوئی پڑوسی انہیں ڈسٹرب نہ کر سکے۔
ڈاکٹر وویک بندرا کہتے ہیں: "مارک زکربرگ کو پسند نہیں ہے ہو ہلّہ، اسی لیے انہوں نے خرید لیا پورا محلہ!"
Why the Same Grey T-Shirt?
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ مارک ہمیشہ ایک ہی طرح کی گرے ٹی شرٹ اور جینز پہنتے ہیں۔ اس کی وجہ ان کے پاس پیسے کی کمی نہیں، بلکہ "فیصلے کی تھکاوٹ" (Decision Fatigue) سے بچنا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں اپنی توانائی یہ سوچنے میں ضائع نہیں کرنا چاہتا کہ "آج کیا پہنوں؟" میں وہ ساری توانائی اپنی کمیونٹی اور فیس بک کو بہتر بنانے میں لگانا چاہتا ہوں۔